۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اویسی

حوزہ/ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آنے والی نسلیں بھی بابری مسجد کی شہادت کو یاد رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حیدرآباد/ بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ 6دسمبرہندوستانی جمہوریت کے لئے ہمیشہ یوم سیاہ رہے گا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ بابری مسجد کی بے حرمتی اور شہادت، ناانصافی کی علامت ہے اور اسکے ذمہ دارووں کوکبھی مجرم نہیں بنایا گیا۔

صدر مجلس نے کہا کہ ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آنے والی نسلیں بھی اسے یاد رکھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .